گلوکارہ رابی پیرزادہ نے خواتین کو شاپنگ کے دوران پیسے بچانے کا سب سے بہترین طریقہ بتادیا

رابی پیرزادہ نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے خواتین کو ’ ایک چھوٹی سی بات‘ بتاتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ وہ پاکستان میں بنی ہوئی چیزیں خریدیں تو اس سے نہ صرف اچھے خاصے پیسے بچائے جاسکتے ہیں بلکہ مقامی لوگوں کی مدد بھی ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی ایک سہیلی نے 8 ہزار روپے کی چپل خریدی لیکن گلوکارہ نے انار کلی بازار لاہور سے انتہائی سستے داموں جوتوں کی 4 جوڑیاں خریدیں۔ رابی پیرزادہ نے بتایا کہ انہوں نے انارکلی بازار لاہور سے 350، 250، 400 اور 600 روپے کی جوتوں کی 4 جوڑیاں خریدی ہیں۔

رابی پیرزادہ نے کہا کہ اچھا نظر آنے کیلئے ضروری نہیں ہے کہ آپ مہنگی چیزیںہی خریدیں بلکہ کم پیسوں میں بھی آپ یہ کام کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں