پاکستان کے FATF کی گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان محدود

منی لانڈرنگ اور شدت پسند تنظیموں کے مالی ذرائع کی روک تھام کے لیے قائم عالمی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف)ایشیا پیسیفک گروپ اور پاکستانی حکام کے مابین 3روزہ مذاکرات آج ( منگل کو)اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔ پاکستان کیلیے ادارے کی گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات محدود ہیں کیونکہ ابھی تک اس نے اس کی طے کردہ 70فیصد شرائط پر عملدرآمد نہیں کیا۔ایف اے ٹی ایف وفد کی سربراہی ایگزیکٹو سیکریٹری گارڈن ہک کرر ہے ہیں۔ پاکستان کا9 رکنی وفد مذاکرات میں حصہ لے گا۔

ایف اے ٹی ایف وفد کی طرف سے اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ایئن کولنز، امریکی محکمہ خزانہ کے جیمز پرسنگ، مالدیپ کے فنانشنل انٹیلیجنس یونٹ کے اشرف عبداللہ،انڈونیشیا کی وزارت خزانہ کے بوبی واہو ہارناون، پیپلزبینک آف چائنا کے گانگ ینگ یانگ، ترکی کی وزارت انصاف کے مصطفی نیک مادین، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد الراشدان، ڈپٹی ڈائریکٹر شینان ردر فارڈ مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے