برطانوی فوجیوں کی اپوزیشن لیڈر کی تصویر پر نشانہ بازی کی ویڈیو وائرل

کابل: افغانستان میں تعینات برطانوی فوج کے اہلکاروں کی اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن کی تصویر پر نشانہ بازی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں تعینات برطانوی فوج کے 4 اہلکار شوٹنگ رینج میں نشانہ بازی کی مشق کر رہے تھے لیکن حیران کن طور پراہلکاروں نے ہدف کے مقام پر لیبر پارٹی کے رہنما اور برطانوی پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر جیمری کوربن کی تصویر آویزاں کر رکھی تھی۔

سوشل میڈیا پر اہلکاروں کی نشانہ بازی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی، برطانوی وزارت دفاع نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جس کی سفارشات کی روشنی میں تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

وڈیو سب سے پہلے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جس میں آپشن تحریر تھا کہ ’ اب خوش ‘۔ لیبر پارٹی نے اس حرکت کو ناقابل قبول اور غیر اخلاقی قرار دیا جب کہ حکومتی اراکین نے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں