نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پرمسافرسے 6 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد

اسلام آباد: انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے 6 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کرلی۔

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب جانے والے مسافر ممتازمحمد سے 6 کلو گرام سے زائد آئس منشیات برآمد کرلی۔ صوابی کے رہائشی ممتاز محمد نے منشیات کپڑوں کے آٹھ جوڑوں میں چھپا رکھی تھی۔

اے ایس ایف راولپنڈی جوائنٹ سرچ کاؤنٹر پر اے ایس ایف کی نشاندہی پر چیکنگ کے دوران منشیات برآمد ہونے پرمسافر کو اے این ایف نے گرفتار کرلیا، مسافرکومنشیات سمیت مزید تفتیش کے لیے اے این ایف سیل منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں