ورلڈکپ کے پریکٹس میچوں کی ٹکٹیں فروخت کیلئے پیش

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈکپ 2019ءسے قبل شیڈول پریکٹس میچوں کی ٹکٹیں فروخت کیلئے پیش کر دی ہیں۔

آئی سی سی نے وارم اپ میچز کی ٹکٹیں آج سے فروخت کیلئے پیش کی ہیں جنہیں آفیشل ویب سائٹ سے خریدا جا سکتا ہے۔ ٹکٹوں کی قیمت بڑوں کیلئے 15 پاﺅنڈر اور انڈر 16 کیلئے ایک پاﺅنڈ مقرر کی گئی ہے۔ ٹکٹیں میچ کے روز میزبان وینیو پر بھی موجود ہوں گی تاہم وہاں پر خریداری کیلئے 5 پاﺅنڈز اضافی ادا کرنا پڑیں گے۔

میگا ایونٹ سے قبل 24 سے 28 مئی تک مجموعی طور پر 10 وارم اپ میچ کھیلے جائیں گے اور اس طرح ہر ٹیم کو ورلڈکپ سے پہلے 2 پریکٹس میچ دیکھنے کو ملیں گے۔ ان مقابلوں کی میزبانی 4 وینیوز برسٹل کاﺅنٹی گراﺅنڈ، کارڈف ویلز سٹیڈیم، ہیمپشائر باﺅل اور دی اوول کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں