ہاشم آملا کے ورلڈ کپ سے باہر ہونیکا خدشہ

جوہانسبرگ (سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ کے مایہ ناز کرکٹر ہاشم آملا کے خراب کار کر دگی کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کاخدشہ ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آملا کی بڑھتی ہوئی عمر ان کی کارکردگی پر اثر انداز ہورہی ہے ۔ہاشم نے رواں سال کے آغاز میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کی 4 اننگز میں 51 رنز بنائے تھے جس کے بعد ون ڈے سکواڈ میں شامل نہیں ہو پائے تھے ۔ سری لنکا کے خلاف وہ آخری 2 ون ڈے میچز میں والد کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکے تھے ۔ایک ماہ بعد آملا مقامی ٹی 20 مقابلے میں کیپ کوبراز کی ٹیم میں اپریل کے آغاز میں واپس آئے تاہم پہلے 3 میچز میں انہوں نے صرف 28 رنز بنائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں