شہباز شریف لندن میں سیروتفریح کررہے ہیں، فردوش عاشق اعوان

سلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شریف برادران عدالت کو قائل نہیں کرسکے توعوام کو کیسے قائل کریں گے، نوازشریف ضمانت کے بعد ایک دن بھی اسپتال میں داخل نہیں ہوئے، ان کی بیماری تو ایک بہانہ ہے اصل مقصد لندن جان ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نیب جب شہباز شریف کو بلاتا ہے تو وہ بیمارہوجاتے ہیں لیکن لاپتا لیڈر آف اپوزیشن لندن کی سڑکوں پر سیروتفریح کرتے دکھائی دیتے ہیں جب کہ ہم نے پاکستان میں اصلاحات کی بات کی ہے، نئے پاکستان کی منزل کی طرف رواں دواں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں