مظفر آباد میں پہلی بار ویمن سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
ڈی جی ایس سی او نے پاکستان میں پہلے ویمن سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کر دیا ہے۔ سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح ڈیجیٹل نظام کی تعمیر کیلئے ایس سی او کے عزم میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔
ٹیکنالوجی پارک میں خواتین فری لانسرز، کاروباری افراد اور آئی ٹی پروفیشنلز کیلئے جگہ فراہم کی گئی ہے۔ ٹیکنالوجی پارک خواتین کو ڈیجیٹل اکانومی میں حصہ دار اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔
ٹیکنالوجی پارک سے آزاد کشمیر میں خواتین کو سماجی و اقتصادی طور پر بااختیار بنانے میں مدد ملے گی جبکہ ٹیکنالوجی پارک میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی، تیز رفتار انٹرنیٹ، اور جدید تربیتی انفراسٹرکچر بھی شامل ہے۔




