عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی

کراچی:عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عید الفطر کی تعطیلات کے بعد تیزی دیکھی جا رہی ہے، چھٹیوں کے بعد پہلے کاروباری دن کا آغاز بازارِ حصص میں تیزی کے ساتھ ہوا جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 4 ہزار 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، منگل کے روز مارکیٹ کے آغاز پر 1ہزار 568 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، جس نے 100 انڈیکس کو ایک لاکھ 54 ہزار 309 پوائنٹس کی سطح پر پہنچایا، بعد ازاں کے ایس ای 100 انڈیکس مجموعی طور پر 4 ہزار 449 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 57 ہزار 190 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
دوسری طرف گزشتہ روز ایک ہی روز میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی کے بعد صرف ایک دن میں سونا 43 ہزار 600 روپے فی تولہ سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ روپے کی سطح سے نیچے آیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے معلوم ہوا کہ فی تولہ سونے کی قیمت 43 ہزار 600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 47 ہزار 762 روپے ہوگئی، اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 37 ہزار 380 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 38 ہزار 883 روپے ہوگئی جب کہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 436 ڈالرز کم ہو کر 4250 ڈالرز فی اونس ہو گیا، مجموعی طور پر سونے کے بھاؤ میں یہ کسی ایک دن کی سب سے بڑی کمی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں