توانائی بحران میں حکومت سرگرم، عوام کو پیٹرول پر سبسڈی دینے کیلئے ایپ تیار

اسلام آباد :عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت نے پیٹرول سبسڈی پلان پر عملی کام شروع کر دیا۔ اسلام آباد میں وفاقی حکومت نے توانائی بحران کے دوران کم آمدن والے افراد کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پیٹرول سبسڈی اسکیم کی تیاری شروع کر دی ہے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے سبسڈی کی فراہمی کیلئے خصوصی موبائل ایپ تیار کر لی گئی ہے جو اس وقت ٹیسٹنگ مرحلے میں ہے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹو تھری ویلرز گاڑیوں کو سبسڈی دی جائے گی تاہم دیگر صارفین تک عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ منتقل کیا جائے گا۔ 800 سی سی گاڑیوں تک سبسڈی کا فیصلہ نہیں ہو سکا، ٹو تھری ویلرز کیلئے پیٹرول کا کوٹہ مختص کیا جائے گا، موٹر سائیکلز کیلئے ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول کا کوٹہ مقرر کرنے کی تجویز ہے۔ ملک کے 12 ہزار پیٹرول پمپس پر سبسڈی کیلئے نوزلز مختص کی جائیں گی، ہر پیٹرول پمپ پر 2 موبائل فونز فراہم کیے جائیں گے اسی طرح ہر پیٹرول پمپ پر موبائل فونز ایپ کے ذریعے پیٹرول دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں