چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں جلد نمٹانے کا عندیہ

اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز دوگر نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلیں جلد نمٹانے کا عندیہ دیتے ہوئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ان کے وکیل سلمان صفدر کی کل ملاقات کروانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی القادر ٹرسٹ کیس میں سزاؤں کیخلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی جہاں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر پر مشتمل بنچ نے درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی عمران خان سے ملاقات کروانے کا حکم جاری کر دیا اور مرکزی اپیلیں جمعرات کو سماعت کے لئیے مقرر کر دی گئیں۔
دوران سماعت بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ ’عمران خان سے ملاقات میں ہی ان کی ہدایت لی جائیں گی کہ دلائل مرکزی اپیلوں پر دئیے جائیں یا سزا معطلی کی درخواستوں پر دلائل دیں، میں فوری طرح پر سزاؤں کی معطلی پر دلائل دینا چاہوں گا، ایک خاتون کو دی گئی سزا کے معاملے میں سزا معطلی پر دلائل کی مخالفت کیوں کر رہے ہیں‘۔
اس چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ ’آپ اپیل پر دلائل دینا شروع کریں، 7 دن میں انشاء اللہ تعالیٰ اپیل پر ہی فیصلہ کر دیں گے، ہر ہفتے دو دن کے لیے اپیل لگادیا کریں گے، آپ کلائنٹ سے مل لیں‘، جواب میں سلمان صفدر نے کہا کہ ’عدالت ابھی اپیل نہ لگائے، میں پہلے جیل میں ملاقات کر لوں پھر عدالت کی معاونت کروں گا، خاتون کی حد تک آپ سزا معطلی درخواست پر فیصلہ کر دیں‘، ان کی یہ استدعا مسترد کرتے ہوئے 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی گئی اور عدالت نے عمران خان سے سلمان صفدر کی کل دو بجے ملاقات کروانے کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں