یونس خان کو نیشنل انڈر19کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سونپنے کا فیصلہ

سابق کپتان کی رضامندی اور دیگرمعاملات طے کرکے اس کا باقاعدہ اعلان کیاجائیگا

کراچی (سپورٹس رپورٹر)پی سی بی نے سابق بیٹسمین یونس خان کو نیشنل انڈر19کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سونپنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام نے جونیئر کھلاڑیوں کی رہنمائی کیلئے یونس خان سے رابطہ کیا اور اس بات سے اتفاق کیا گیا ہے کہ انہیں نیشنل انڈر19ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا جائے تاہم اس سلسلے میں یونس خان کی پی سی بی کیساتھ کام کرنے پررضا مندی اور چند دیگرمعاملات کو حتمی شکل دینا ہوگی جس کے بعد بورڈ اُن کی خدمات حاصل کرنے کا باضابطہ اعلان کر دے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان یونس خان کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ سابق بھارتی بیٹسمین راہول ڈریوڈ کو سامنے رکھتے ہوئے کیا ہے جو اس وقت نیشنل انڈر19 ٹیم کے ساتھ منسلک ہیں ۔ ذرائع کے مطابق یونس خان کو جونیئر سلیکشن کمیٹی کا انچارج بھی بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں