وزیراعظم عمران خان کارواں ماہ سندھ میں جلسے کافیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے رواں ماہ سندھ میں جلسے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیراعظم عمران خان 29 مارچ کوکراچی کادورہ کریں گے جہاں وہ شہری مسائل،کراچی پیکج ودیگرامورکاجائزہ لیں گے۔وزیراعظم 30 مارچ کوکراچی سے گھوٹکی روانہ ہوں گے اور جلسے سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے روا ںماہ تھرپارکرکا دورہ کیاتھاجہاں وزیراعظم عمران خان نے مستحق لوگوں میں صحت کارڈتقسیم کئے تھے اور جلسہ سے خطاب کیا تھا،رواں ماہ میں وزیراعظم کا سندھ میں دوسراجلسہ ہوگا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے