آسٹریلیا سے مسلسل دو میچوں میں شکست کے بعد شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کو نصیحت کر دی

دوسر ے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 سے برتری حاصل کر لی ہے تاہم تیسرا ون ڈے انتہائی اہم ہو گا اور اس حوالے سے شاہد آفریدی نے بھی قومی ٹیم کو مشورہ اور نصیحت کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفرید ی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ حارث اور رضوان کو اپنی پہلی ون ڈے سنچریاں بنانے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ایرون فنچ نے پہلے دو میچوں میں شاندا ر بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ۔

شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ پاکستان کو سیریز کے باقی میچوں میں خصوصی طور پر گیند بازی کے میدان میں زیادہ محنت کرنی ہو گی اور آسٹریلیا کے مومینٹم کو توڑنے کیلئے اہم کھلاڑیوں کو پرفارمنس دکھانا ہو گی اور خصوصی طور پر بالرز کو کارکردگی دکھانی پڑے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں