شہباز شریف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں طلب

لاہور: احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں شہباز شریف کو 27 اگست کو طلب کرلیا۔

احتساب عدالت لاہور کے ایڈمن جج جواد الحسن نے شہباز شریف اور اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی۔

عدالت نے شہباز شریف کو 27 اگست کو طلب کرتے ہوئے حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کو بھی آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا، جبکہ سلمان شہباز ، نصرت شہباز ، رابعہ اور جویریہ علی سے الزامات پر وضاحت طلب کرلی۔

نیب نے شہباز شریف اور اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں 55 جلدوں پر مشتمل ریفرنس دائر کیا ہے۔

اس ریفرنس میں شہباز شریف ،سلمان، حمزہ ، رابعہ، نصرت شہباز ، نثار احمد ،شاہد رفیق ،یاسر مشتاق ،محمد مشتاق ،آفتاب محمود ،محمد عثمان ،طاہر نقوی،قاسیم قیوم ،فاضل داد عباسی اور علی احمد کو نامزد کیا گیا ہے۔

شہباز شریف اور دیگر کے خلاف چار ملزمان شاہد رفیق ،یاسر مشتاق ،محمد مشتاق اور آفتاب محمود وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں۔

ریفرنس میں سلمان اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے جبکہ حمزہ گرفتار ہیں اور شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا چکے ہیں۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے