وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف ایک اور نیب کیس کھل گیا

لاہور: غیر قانونی شراب لائسنس کیس کے بعد نیب نے عثمان بزدار کے خلاف ایک اور کیس میں انکوائری شروع کردی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف شکایت درج ہونے پر نئی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ان پر صوبے کے اہم ترقیاتی منصوبوں میں من پسند ٹھیکیدار کو نوازنے کا الزام ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق وزیراعلی کے مبینہ من پسند ٹھیکیدار کو دیئے جانے والے منصوبوں کا ریکارڈ ایل ڈی اے، ٹیپا اور دیگر سرکاری محکموں سے طلب کرلیا گیا ہے جب کہ نیب نے ٹھوکر نیاز بیگ پر زیر تعمیر گیٹ وے ٹو لاہور منصوبہ کی تحقیقات کا آغاز بھی کردیا، منصوبہ 2.5 کروڑ کی لاگت سے شروع ہو کر 8 کروڑ تک پہنچ گیا۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار شراب لائنسس کیس میں نیب میں پیش ہو کر اپنا جواب جمع کروایا تھا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے