لاہور: پنجاب بھر میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ(سی سی ڈی) اب غیرت کے نام پر قتل کی تحقیقات بھی کرے گی، اس حوالے سے صوبائی حکومت نے ڈیپارٹمنٹ کے اختیارات میں بھی اضافہ کردیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے سی سی ڈی کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت اب صوبے میں غیرت کے نام پر ہونے والے قتل کے تمام واقعات کی تفتیش یہ کونسل یا محکمہ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق حکومت کے نئے فیصلے کے تحت اب پنجاب بھر میں غیرت کے نام پر قتل کا ہر واقعہ باقاعدہ طور پر سی سی ڈی کے حوالے کیا جائے گا تاکہ ان ہائی پروفائل کیسز کی شفاف اور جاندار طریقے سے تحقیقات کو یقینی بنایا جا سکے۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ایک خصوصی قانون نافذ کرنے والا ادارہ ہے جو سنگین اور منظم جرائم کی روک تھام کے لیے قائم کیا جاتا ہے۔
اس کا بنیادی مقصد قتل، اغوا، ڈکیتی، منشیات فروشی، بھتہ خوری اور گینگ جرائم کی تفتیش اور کنٹرول کرنا ہوتا ہے۔ سی سی ڈی جدید ٹیکنالوجی، خفیہ معلومات، سی سی ٹی وی، موبائل ڈیٹا اور انٹیلیجنس نیٹ ورک کی مدد سے مجرموں کا سراغ لگاتا ہے۔ یہ ادارہ پولیس کے ساتھ مل کر خصوصی آپریشنز بھی کرتا ہے۔ سی سی میں تربیت یافتہ افسران شامل ہوتے ہیں جو عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کام کرتے ہیں۔
سی سی ڈی اب غیرت کے نام پر قتل کی تحقیقات بھی کرے گی، پنجاب حکومت کا فیصلہ




