پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔ پیٹرول کی نئی قیمت 358 روپے 77 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 381 روپے 77 پیسے مقرر کردی گئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ دوسری جانب ملک میں تیل وگیس کی پیداوار میں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق 31 اگست کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار68697 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں دو فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوا ر67556 بیرل ریکارڈ کی گئی تھی ۔
اعدادوشمارکے مطابق 31 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3088 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 2 فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3027 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی، اعدادوشمارکے مطابق 31 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 33608 بیرل، پی پی ایل12389 بیرل، پی اوایل 4208 بیرل اورماڑی گیس کمپنی کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 1551 بیرل ریکارڈکی گئی، اسی طرح 31 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 623 ایم ایم سی ایف ڈی،پی پی ایل 580 ایم ایم سی ایف ڈی، پی اوایل 49 ایم ایم سی ایف ڈی اور ماڑی کمپنی کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 966 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں