چین نے پاکستان کو 2.1 ارب ڈالر دے دیئے

اسلام آباد:چین سے پاکستان کو 2.1 ارب ڈالر موصول ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت خزانہ ڈاکٹر خاقان نجیب نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ چین سے پاکستان کو 2.1 ارب ڈالر موصول ہو گئے ہیں اور یہ رقم سٹیٹ بینک کے اکاﺅنٹ میں ٹرانسفر کر دی گئی ہے ۔چین کی جانب سے دو ارب ڈالر موصول ہو نے والی رقم سے ادائیگیوں کے توازن میں بہتری آئے گی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی استحکام ہو گا ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو تین ارب ڈالر فراہم کیے گئے تھے جبکہ سعودی عرب پاکستان کو تین ارب ڈالر کا تیل موخر ادائیگیوں پر فراہم کرے گا ، یو اے ای نے پاکستان کو تین ارب ڈالر کی مالی امداد کا وعدہ کیاہے اور اگلے ماہ ایک ارب ڈالر ملے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں