اوپن یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی اور ایم فل پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا

تفصیلات کے مطابق اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2018کے پی ایچ ڈی اور ایم فل پروگرامز، ایم بی اے اور ایم کام سمیت دیگر پروگرامز کے رزلٹ اعلان کر دیا گیا ، ان پروگرامز کے رزلٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں اور تمام امیداورں کو ان کے دیئے گئے ایڈریسز پر رزلٹ کارڈز بھی ارسال کردیئے گئے ہیں۔ جن پروگرامز کا رزلٹ کا اعلان کیا گیا ہے ان میں پی ایچ ڈی فزکس، پی ایچ ڈی اسلامک سٹڈیز، پی ایچ ڈی بزنس ایڈمنسٹریشن اور پی ایچ ڈی اردو شامل ہیں۔ ایم فل پروگرامز میں ایم فل فزکس، ایم فل کیمسٹری، ایم فل پاکستان لاینگویجز، ایم فل پاکستان سٹڈیز، ایم فل اسلامک سٹڈیز، ایم فل ہسٹری،ایم فل میتھ، ایم فل اکنامکس اور ایم فل اردوشامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایم ایس ، ایم بی اے اور ایم کام کے رزلٹ بھی آؤٹ ہوگئے ہیں۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی ہدایت پر نتائج کے پراسس کو تیز کردیا گیا ہے۔ پوسٹ گریجویٹ کے باقی پروگرامز کے نتائج بھی جلد آؤٹ کردیئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں