کیا شادی کے صرف 4 ماہ بعد ہی پریانکا چوپڑا کو طلاق ہونے جارہی ہے؟

ممبئی: بھارتی میڈیا میں اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جوناس کے مابین شادی کے ٹوٹنے کے حوالے سے خبریں زیر گردش ہیں۔

امریکی ہفت روزہ میگزین ’اوکے‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جوناس کی شادی کو 117 دن ہوچکے ہیں لیکن دونوں نے طلاق کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں کے مابین ہی شدید قسم کے اختلافات چل رہے ہیں اور دونوں چھوٹی چھوٹی باتوں پر جھگڑ پڑتے ہیں۔

نک جوناس سمجھتے ہیں کہ انہوں نے شادی میں بہت جلد بازی کی ۔ انہیں اس بات کا احساس انہیں شادی کے فنکشنز کے دوران ہی ہوگیا تھا کہ پریانکا بہت جلد غصہ ہوجانے والی خاتون ہیں۔ دونوں کی شادی 4 ماہ پہلے ہوئی تھی لیکن دونوں کے مابین جاری اختلافات کے باعث نک جوناس کے اہلخانہ چاہتے ہیں کہ وہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو طلاق دے دیں۔

خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا نے خود سے 11 سال چھوٹے امریکی گلوکار نک جوناس سے دسمبر 2018 میں شادی کی تھی۔ ایک طرف تو ان کے طلاق کی خبریں آرہی ہیں تو دوسری جانب ان کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس دیکھ کر لگتا ہے کہ دونوں کے بیچ ایسا کچھ نہیں اور دونوں ایک دوسرے کی کمپنی انجوائے کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں