عمران خان ٹوئٹر پر دنیا کے مقبول ترین رہنماؤں میں شامل

لندن: وزیراعظم پاکستان عمران خان مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر دنیا کے نویں مقبول ترین لیڈر بن گئے۔

دنیا بھر میں سیاست، تاریخ، کھیل، سائنس اورٹیکنالوجی کے حوالے سے اعدادوشمار مرتب کرنے والی ویب سائٹ دی اسپیکٹیٹر انڈیکس نے ٹوئٹر پر دنیا بھر کے مقبول رہنماؤں کی فہرست جاری کی ہے جس میں وزیراعظم پاکستان 94 لاکھ فالوورز کے ساتھ نویں نمبر پر براجمان ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ
فہرست کے مطابق ٹوئٹر پر مقبول ترین لیڈرز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سب سے آگے ہیں ٹوئٹر پر ان کے فالوورز کی تعداد 59.5 ملین تقریباً 5 کروڑ 95 لاکھ ہے۔

نریندر مودی
دوسرے نمبر پر بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی ہیں جن کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 4 کروڑ 67 لاکھ ہے۔

پوپ فرانسس

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس ایک کروڑ 79 لاکھ فالوورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

رجب طیب اردگان

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان ایک کروڑ 36 لاکھ فالوورز کے ساتھ چوتھے مقبول ترین لیڈر ہیں۔

سشما سوراج

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو بھی ٹوئٹر پر بہت زیادہ فالو کیا جاتا ہے ان کے فالوورز کی تعداد ٹوئٹر پر ایک کروڑ 24 لاکھ ہے اور وہ دنیا کی پانچویں مقبول ترین لیڈر ہیں۔

جوکو ویدودو

انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو ایک کروڑ 11 لاکھ فالوورز کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔

ملکہ رانیا
اردن کی ملکہ رانیا ٹوئٹر پر ایک کروڑ 4 لاکھ فالوورز کے ساتھ ساتویں مقبول ترین لیڈر ہیں۔

شیخ محمد بن راشد المکتوم

متحدہ عرب امارات میں شامل ریاست دبئی کے والی شیخ محمد بن راشد المکتوم تقریباً 96 لاکھ  فالوورز کے ساتھ آٹھویں نمبر ہیں۔

عمران خان

وزیر اعظم پاکستان عمران خان دبئی کے شیخ سے ذرا ہی پیچھے ہیں ٹوئٹر پر ان کے فالوورز کی تعداد 94 لاکھ ہے اور وہ دنیا کے مقبول ترین رہنماؤں میں نویں نمبر پر شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں