’پنکی میم صاحب‘ نے یوکے ایشین فلم فیسٹیول کا ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی فلم ’پنکی میم صاحب‘ نے یوکے ایشین فلم فیسٹیول کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ برطانیہ میں ’یوکے ایشین فلم فیسٹیول‘ کا 21 واں شو ہوا
پاکستانی فلم ’پنکی میم صاحب‘ نے یوکے ایشین فلم فیسٹیول کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ برطانیہ میں ’یوکے ایشین فلم فیسٹیول‘ کا 21 واں شو ہوا جس میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش، نیپال سمیت دیگر ایشیائی ممالک کی شوبز شخصیات نے شرکت کی۔ فیسٹیول میں پاکستانی فلم سمیت ایشیا کے دیگر ممالک کی فلموں کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا جب کہ پاکستانی فلم ’پنکی میم صاحب‘ کو بہترین ایشین فلم 2019 کے ایوارڈ سے نوازا گیا، فلم کو یہ ایوارڈ آڈیئنس چوائس پر دیا گیا۔ ’پنکی میم صاحب‘ پاکستانی خاتون فلمساز شازیہ علی خان کی پہلی فیچر فلم تھی جو گزشتہ سال دسمبر میں ریلیز کی گئی تھی جب کہ فلم کی کہانی دبئی میں مقیم خاتون کے گرد گھومتی ہے جو پاکستان کے چھوٹے گاؤں سے آئی ہوتی ہے جب کہ فلم کی لندن میں ‘یوکے ایشین فلم فیسٹیول‘ کے دوران بھی خصوصی نمائش کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں