سیلاب سے بچانے والی دیواریں بنانے والا معمار روبوٹ

روبوٹ موجدین نے ایک ایسا معمار روبوٹ بنایا ہے جو ازخود دھاتی چادروں سے کسی بھی نرم جگہ یعنی ساحلی ریت پر بھی ایسے دھاتی بلاک سے دیواریں بناتا ہے جس کے ٹکڑے ایک دوسرے سے جڑ جاتے ہیں اور یوں دیکھتے دیکھتے ہی ایک مضبوط دیوار قائم ہوجاتی ہے۔

اس طرح یہ روبوٹ یا ایسے بہت سے روبوٹ مل کر انسانی مداخلت کے بغیر سیلابی پشتے، حفاظتی دیواریں اور زمین کو کٹاؤ سے بچانے والی رکاوٹیں بناسکتے ہیں علاوہ ازیں یہ پانی کے ذخائر کی فوری تعمیر میں بھی مددگار ہوسکتے ہیں۔ تعمیر میں دھاتی پلیٹیں غیر ہموار اور ڈھلوانی سطح پر بھی لگائی جاسکتی ہیں اور ان پر مستقل مضبوط دیواریں بھی اٹھائی جاسکتی ہے۔

اسی طرح کھیتوں اور باغات میں قیمتی کھاد اور مٹی کو بکھرنے سے بچانا بھی ضروری ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کان کنی، تعمیرات اور دیگر کاموں میں بھی مٹی کے پھسلاؤ کو روکنے میں یہ روبوٹ اپنا اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اس قسم کے تمام واقعات سے سالانہ 10 ٹریلیئن ڈالر کا مالی نقصان ہورہا ہے جس کے ازالے میں رومو جیسے روبوٹ بہت مفید رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں