وطن کے دفاع میں زندگی قربان کرنے سے زیادہ کوئی عظیم مقصد نہیں، آرمی چیف

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مادر وطن کے دفاع میں زندگی قربان کرنے سے زیادہ کوئی اور عظیم مقصد نہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں شہیدوں اورغازیوں کیلئے اعزازات کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں شہدا اور غازیوں کے خاندانوں نے شرکت کی، اور سربراہ پاک فوج جنرل قمرجاوید باجوہ نے آپریشنز کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے والے شہدا اور غازیوں کو ایوارڈز دیئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 35 آفیسرز کو ستارہ امتیاز(ملٹری)، 36 افسراں و جوانوں کوتمغہ بسالت اور 7جوانوں کو اقوام متحدہ کے میڈلز دیئے گئے، شہدا کے اعزازت ان کے خاندان کے افراد نے وصول کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں