عامر لیاقت حسین کی جانب سے ٹوئٹر پر اعلان کیا گیا ہے کہ وہ امسال رمضان نشریات پی ٹی وی نیوز، پی ٹی وی ورلڈ ، پی ٹی وی گلوبل اور پی ٹی وی ہوم پر کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک پر رات 1 بجے سے اذان فجر تک سحری جبکہ دوپہر 2 بجے سے اذان مغرب تک افطاری کی نشریات کریں گے۔ عامر لیاقت حسین رات 9 سے 10 بجے تک پی ٹی وی ہوم پر ’ انعام 10 تک ‘ پروگرام کریں گے جبکہ رات 10 بجے سے رات 12 بجے تک ’ شب وجدان‘ پروگرام کریں گے۔
