محکمہ صحت کی بدترین کارکردگی،سی او ہیلتھ عہدے سے فارغ

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت موذی مرض پر قابو پانے میں ناکام ہوگیا،شہرمیں پولیووبا کی صورت اختیار کرگیا، ایک ماہ میں پولیوکا تیسرا کیس سامنےآنے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئےمتعلقہ اداروں پر برہمی کااظہار جبکہ سی او ہیلتھ ڈاکٹرآغا توحید احمد خان کوعہدے سے ہٹا کرمحکمہ پرائمری ہیلتھ رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےپولیو کےپے در پے کیسزسامنےآنےپرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلب کرلی،وزیر اعلیٰ نےحکم دیا کہ انسداد پولیو کےلیےاقدامات میں مزید تیزی لائی جائے،اس سلسلے میں کوئی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ننھی حفصہ ملک پارک داتاگنج بخش ٹاؤن کی رہائشی ہے،قومی ادارہ صحت نے تصدیق کی کہ حفصہ بھی پولیووائرس کا شکار ہوچکی ہے،متاثرہ بچی چلڈرن ہسپتال میں زیرعلاج ہے،حفصہ کےوالد کا کہنا تھا کہ نانی کےگھر رہنے کی وجہ سےانکی بیٹی پولیو کےقطرے پینے سےمحروم رہ گئی تھی۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں