بھارت کی مشہور کمپنی افغان کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ میں اسپانسر کرے گی

ورلڈکپ 2019 کے لیے افغان کرکٹ ٹیم کی جرسی کی گزشتہ روز رونمائی ہوئی جس پر بھارت کی مشہور کمپنی کا لوگو نمایاں ہے۔

بھارت کی مشہور ڈیری فارم کمپنی ‘امول’ افغانستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ میں اسپانسر کر رہی ہے جس کا لوگو سینے پر جرسی کے درمیان میں نمایاں ہوگا۔

‘امول’ پہلی بھارتی کمپنی ہے جو افغانستان کرکٹ ٹیم کی اسپانسر بنی ہے، کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر آر ایس سودھی کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ میں امول افغان ٹیم کی مرکزی اسپانسر ہوگی اور امول کسی بھی کرکٹ ٹیم کی پہلی اسپانسر ہوگی۔

افغان کرکٹ بورڈ کے سی ای او اسد اللہ خان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں کرکٹ پے پناہ مقبول ہے اسی لیے بھارتی کرکٹ بورڈ اور بھارتی حکومت ہماری مدد کر رہی ہے اور یہ اچھا موقع ہے جو امن کے لیے مددگار ہوگا۔

یاد رہے کہ انگلینڈ میں منعقدہ ورلڈکپ 2019 کا باقاعدہ آغاز میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان 30 جنوری کو کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا۔

اس سے قبل اب تک آسٹریلیا، جنوبی افریقا، بنگلادیش اور سری لنکا کی ٹیموں کی جرسیاں منظرعام پر آچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں