پنجاب میں سرکاری ملازمتوں کا موقع، مختلف شعبوں میں آسامیوں کا اعلان کردیا گیا

لاہور :صوبہ پنجاب میں سرکاری ملازمین کی بھرتی کیلئے مختلف شعبوں میں آسامیوں کا اعلان کردیا گیا، اس اقدام کا مقصد صوبے میں میڈیا اور کاؤنٹر نیریٹو حکمتِ عملیوں کو مؤثر بنانے کے لیے قابل اور تجربہ کار افرادی قوت کو شامل کرنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے میڈیا تھنک ٹینک فار ریزیلینس اینڈ کاؤنٹر نیریٹو انیشی ایٹو (MTRNI) کے تحت مختلف آسامیوں پر بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں، بھرتی کیلئے جن عہدوں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن، ڈیٹا اینالسٹ، میڈیا سیل سپروائزر، ویڈیو ایڈیٹر / اینیمیٹر، گرافک ڈیزائنر، کانٹینٹ رائٹرز انگریزی و اردو، ایس ایم او ایکسپرٹ، کیمرہ مین / فوٹوگرافر اور میڈیا مانیٹرنگ اسسٹنٹس سمیت متعدد عہدے شامل ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ان آسامیوں کے لیے اہل، باصلاحیت اور پیشہ ور افراد کو مارکیٹ کے مطابق پرکشش معاوضہ فراہم کیا جائے گا، ملازمت کے خواہش مند امیدوار اپنی درخواستیں پنجاب جاب پورٹل www.jobs.punjab.gov.pk کے ذریعے آن لائن جمع کروا سکتے ہیں، آن لائن درخواست جمع کروانے کے بعد امیدواروں کو اپنی پرنٹ شدہ درخواست، سی وی ، تصدیق شدہ شناختی کارڈ ، ڈومیسائل، تعلیمی اسناد، تجربہ سرٹیفکیٹس، تعریفی اسناد اور دو عدد حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر بذریعہ رجسٹرڈ کوریئر 5 جنوری 2026ء تک سیکشن آفیسر (جنرل)، محکمہ داخلہ، پنجاب سول سیکرٹریٹ، لوئر مال، لاہور جمع کروانا ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں