پاکستانیوں کے ٹائر اڑانے کے کھیل کے امریکہ میں چرچے، فرینکی لاپینا بھی فین نکلے

لاہور: پاکستانیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ٹائر اڑانے کی وائرل ویڈیوز امریکہ سمیت دنیا بھر میں مقبول ہوچکی ہیں اور معروف ٹک سٹار فرینکی لاپینا بھی پاکستانیوں کے اس کھیل کے فین ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں دیکھا گیا کہ چند پاکستانی تفریح کی غرض سے ٹیوب ویل چلانے و دیگر مقاصد کیلئے استعمال ہونے والے مختلف انجنوں کی مدد سے موٹرسائیکل کے ٹائروں کو ہوا میں اونچا اڑا رہے ہیں، اس دوران وہ منچلے طرح طرح کے طریقے استعمال کرتے ہوئے ٹائر کو زیادہ سے زیادہ بلندی تک پہنچانے کے جتن کرتے دکھائی دیئے۔

اب پاکستانیوں کا یہ مشغلہ سوشل میڈیا پر چلتے چلاتے دنیا بھر میں پھیل چکا ہے اور امریکی بھی اس کے شوقین ہوچکے ہیں کیوں کہ ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں امریکہ کے معروف سوشل میڈیا انفلیوئنسر، ٹک ٹاک سٹار اور کانٹینٹ کریئٹر فرینکی لا پینا بھی اس کی نقل کرتے دکھا دے رہے ہیں۔
انہوں نے اس بارے میں مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے قرار دیا کہ ’ہم پہلے امریکی ہیں جنہوں نے یہ کامیاب ایئر ڈیفنس ٹیکنالوجی پاکستان سے حاصل کرلی اور ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ یہ ایئرڈیفنس کتنا مؤثر ہے‘، ویڈیو میں فرینکی لا پینا اس ٹائر کی مدد سے ڈرون کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے دکھا ئی دیئے جسے وہ ‘دشمن کا جہاز’ کہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں