الحمرامیں صوفی محفل ،گلوکارہ صنم ماروی نے سماں باندھ دیا

اہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام صوفی محفل میں ملک کی نامور گلو کارہ صنم ماروی نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے سماں باندھ دیا۔چیئرمین الحمرا توقیر ناصرنے اس موقع پر کہا کہ صوفیائے کرام کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، جن کو عام کرنے کے لئے ہم مربوط اور منظم کاوشیں کر رہے ہیں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے کہا کہ الحمرا صوفی تعلیمات اور موسیقی کو عام کرنے میں اپنا کلیدی کردار نبھا رہاہے ،صوفیا ئے کرام کی تعلیمات پر امن معاشرے کی ضامن ہے ۔صنم ماروی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوفیائے کرام کا کلام گاکر دلی سکون ملتاہے ،میں چاہتی ہوں کہ لوگ مجھے میرے کام کی وجہ سے پہچانیں۔ اس موقع پر ریڈ پاکستان کی جانب سے صنم ماروی کو اپنا اعزازی سفیر مقرر کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں