4 لاکھ سے زائد نئے گیس کنکشن دینے کی تیاریاں

ملک میں گیس کی قلت کے باوجود 4 لاکھ سے زائد نئےگیس کنکشن دینے کے حوالے سے منصوبہ تیار کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے 4 لاکھ 3 ہزار 50 نئے گیس کنکشن دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں آئندہ مالی سال کے دوران کوئی نیاگیس کنکشن نہ دینے کا منصوبہ ہے، نئے مالی سال سوئی سدرن کے سسٹم پر کوئی نیا گیس کنکشن نہ دینے کا منصوبہ ہے۔

دستاویز کے مطابق اس وقت نئے گھریلو صارفین کے گیس کنکشن پر پابندی بھی عائد ہے، آئندہ مالی سال سوئی ناردرن کےسسٹم پر4لاکھ 3ہزار50 نئے گیس کنکشنز کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں