پٹرول 7 روپے 45 پیسے اور ڈیزل 9 روپے 56 پیسے فی لٹرمہنگا

پٹرول 7 روپے 45 پیسے اور ڈیزل 9 روپے 56 پیسے فی لٹرمہنگا

اسلام آباد :حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے ساتھ ہی پیٹرول کی نئی قیمت 265 روپے 61 پیسے فی لیٹر ہو گئی، اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 56 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 277 روپے 45 پیسے فی لٹر ہوچکی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 88 پیسے اضافہ کیا گیا ہے اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 5 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا، جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے