وزیراعظم کی آج روسی صدر سے ملاقات متوقع، کل چینی صدر سے ملیں گے

دوشنبے: وزیراعظم شہباز شریف آج روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے جب کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ان کی ملاقات کل ہوگی۔

شہباز شریف نے آج دورہ تاجکستان کے دوران اپنے ہم منصب قاہر رسول زادہ سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کا اظہار کیا۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف دوشنبے سےآستانہ روانہ ہو گئے جہاں ان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ قازقستان میں روسی صدر سے آج ملاقات کے بعد وزیراعظم کی کل چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ بھی ملاقات ہوگی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات شنگھائی تعاون کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ہوگی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آستانا ہی میں ایس سی او پلس کے سربراہ اجلاس میں بھی شریک ہوں گے، جہاں وہ کونسل اجلاس میں علاقائی و عالمی مسائل پر پاکستانی مؤقف پیش کرنے کے علاوہ ایس سی او پلس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

علاوہ ازیں آج پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے مابین سہ فریقی بات چیت کا دور گا جس میں وزیراعظم شہباز شریف شریک ہوں گے جب کہ آج قازقستان کے صدر کے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں