سونے کی فی تولہ قیمت میں 150روپے اضافہ

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونادوڈالر کے اضافے سے 1308ڈالرفی اونس ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں 150 روپے کا اضافہ ہوا
کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونادوڈالر کے اضافے سے 1308ڈالرفی اونس ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں 150 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت69ہزار600روپے ہوگئی ، اسی طرح129روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت59ہزار657روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 870روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں