چوری اور سینہ زوری دیکھنی ہو تو زرداری صاحب کا رویہ دیکھ لیں، فواد چوہدری
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چوری اور سینہ زوری دیکھنی ہو تو زرداری صاحب کا رویہ دیکھ لیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری کی نیب پیشی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن اولمپکس کی دوسری قسط آج 11 بجے سے شروع ہوگئی ہے اور پیپلزپارٹی کی قیادت کے استقبال کے لیے پارٹی تانگوں پر پہنچے گی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چوری اور سینہ زوری کو مثال دے کر واضع کرنا ہو تو نواز شریف اور زرداری صاحب کا رویہ دیکھ لیں