محمد عباس اور شان مسعود کا ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کا خواب پورا ہو گیا

اہور: محمد عباس اور شان مسعود کا ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کا خواب پورا ہو گیا۔

پیسر محمد عباس اور بیٹسمین شان مسعود کا ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کا خواب پورا ہو گیا، دونوں آسٹریلیا سے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ کی پلیئنگ الیون کا حصہ بنے،بولنگ کوچ اظہر محمود نے محمد عباس جبکہ کپتان شعیب ملک نے شان مسعود کو گرین کیپ پہنائی، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور دیگر کھلاڑیوں نے تالیاں بجا کردونوں کرکٹرز کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر محمد عباس اور شان مسعود نے کہا کہ ایک روزہ کرکٹ میں بھی ملک کی نمائندگی کا موقع ملنے پر بہت خوش ہیں، پوری کوشش کریں گے کہ ٹیم کی فتوحات میں نمایاں کردار ادا کریں۔
دوسری جانب آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف آخری ون ڈے میچ کھیلنے والی ٹیم میں 2تبدیلیاں کرتے ہوئے پیٹ کمنز اور ایشٹن ٹرنر کی جگہ کولٹر نائل اور شان مارش کو شامل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں