موچی گیٹ اندرون لاہور میں قدیم حویلی کی چھت کاریٹ 1 کروڑلگ گیا

لاہور: لاہور کے تاریخی علاقے موچی گیٹ اندرون لاہور میں بسنت میلے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں جہاں ایک قدیم حویلی کی چھت کے تین روز کے کرائے کے لئے ایک کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی ہے۔
دو سو سالہ قدیم حویلی کے مالکان نے بتایا کہ کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے بسنت دیکھنے کے لئے حویلی کی چھت کے عوض ایک کروڑ روپے کی پیشکش کی تاہم اہل خانہ نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

حویلی کے مالک ندیم ڈار نے کہاکہ اس تاریخی حویلی پرماضی میں روایتی بسنت منائی جاتی رہی ہے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اورسابق وزیراعلی حمزہ شہباز بھی یہاں بسنت منا چکے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اہل خانہ چاہتے ہیں کہ وہ خوداپنی چھت پربسنت منائیں،اپنی نئی نسل کوبسنت دکھاناچاہتے ہیں،1کروڑ روپے کی پیشکش قبول نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں