جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے بعد امریکہ نے 100 فیصد فتح حاصل کرلی، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے بعد 100 فیصد فتح حاصل کر لی۔ عالمی نیوز ایجنسی اے ایف پی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے بعد امریکہ نے 100 فیصد فتح حاصل کر لی ہے، طویل المدتی امن معاہدے کے لیے ایک مضبوط فریم ورک پہلے ہی موجود ہے اور پیشرفت مثبت سمت میں جاری ہے، 15 نکاتی منصوبے میں سے بیشتر نکات پر اتفاق ہو چکا ہے، باقی معاملات پر بھی جلد پیشرفت متوقع ہے۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران کا جوہری مواد کسی بھی حتمی امن معاہدے کا لازمی حصہ ہوگا، آنے والے دنوں میں صورتحال مزید واضح ہو جائے گی اور دیکھا جائے گا کہ مذاکرات کس سمت میں آگے بڑھتے ہیں، امریکہ آبنائے ہرمز میں ٹریفک کی تعمیر میں مدد کرے گا، بہت ساری مثبت کارروائیاں ہوں گی، بڑی رقم کمائی جائے گی، ایران تعمیر نو کا عمل شروع کرسکتا ہے، ہم آبنائے ہرمز میں ہر قسم کی سپلائیز تیار کر رہے ہیں اور حالات پر نظر رکھیں گے تاکہ سب کچھ بخوبی اور بغیر کسی رکاوٹ کے چل سکے۔
اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا کہ دو ہفتوں کی جنگ بندی امریکہ کی فتح ہے، یہ کامیابی امریکی صدر اور فوج کی کوششوں کا نتیجہ ہے، امریکہ نے مؤثر حکمت عملی کے ذریعے جنگ بندی ممکن بنائی، فوجی کامیابی نے زیادہ سے زیادہ دباؤ پیدا کیا جس کے نتیجے میں صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم کو سخت مذاکرات کرنے کا موقع ملا اور اب ایک سفارتی حل اور طویل مدتی امن کی راہ ہموار ہوئی، یہ پیشرفت خطے میں استحکام کیلئے اہم سنگ میل ہے، امریکی فوج کی کارکردگی قابل ستائش اور غیر معمولی ہے، امریکہ خطے میں استحکام کیلئے اپنا کردار جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں