بجلی ایک ساتھ مہنگی اور سستی کردی گئی، نیپرا نے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کردیے

اسلام آباد :بجلی ایک ساتھ مہنگی اور سستی کر دی گئی۔ اس حوالے سے نیپرا نے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق سال 2026 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپیہ 98 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے، جبکہ اپریل کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 19 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کر دیا گیا۔
نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کو 68 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا، اس کمی کا اطلاق جون، جولائی اور اگست کے بلوں پر ہوگا، تاہم لائف لائن ، انکریمنٹل کنزپشن پیکج اور پری پیڈ صارفین اس کمی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ دوسری جانب اپریل کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت ایک روپیہ 19 پیسے فی یونٹ اضافے کا اطلاق ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔ اضافی رقم جون کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔ البتہ چارجنگ اسٹیشنز، لائف لائن اور پری پیڈ صارفین پر اس اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں