امریکہ اور ایران کے صدور نے مفاہمتی یادداشت پر آن لائن دستخط کردیئے، فوری نافذ

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے باقاعدہ تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان طویل عرصے سے جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کا خاتمہ ہو گیا، اور دونوں ممالک کے صدور نے اس سلسلے میں باقاعدہ ایک مفاہمتی یادداشت پر آن لائن دستخط کردیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس نے توثیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے ہیں، جس کے بعد یہ تاریخی معاہدہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا، امریکی اور ایرانی صدور نے اس مفاہمتی یادداشت پر روایتی ملاقات کے بجائے الیکٹرانک طریقے سے یعنی آن لائن دستخط کیے۔
بتایا گیا ہے کہ پہلے شیڈول کے تحت یہ دستخط جمعہ کے روز سوئٹزرلینڈ میں ہونا طے پائے تھے، تاہم ایک ثالث ملک کے سفارتکار نے بتایا کہ دونوں فریقین اس عمل کو جلد از جلد مکمل کرکے عملدرآمد شروع کرنا چاہتے تھے، جس کے باعث شیڈول سے پہلے ہی یہ عمل مکمل کرلیا گیا، اس جلدی کی سب سے بڑی وجہ عالمی معیشت کے لیے اہم ترین بحری راستے آبنائے ہرمز کو قرار دیا جارہا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ اس پوری پیش رفت کا بنیادی مقصد آبنائے ہرمز کو جلد از جلد بحال اور پرامن جہاز رانی کے لیے کھولنا تھا، کیونکہ دونوں ممالک اس نکتے پر پہلے ہی متفق ہو چکے تھے، وائٹ ہاؤس پر معاہدے کا متن جاری کرنے کے لیے شدید سیاسی دباؤ تھا، تاہم ایرانی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایران کی یہ شرط تھی کہ باضابطہ دستخطوں سے پہلے متن پبلک نہ کیا جائے، اور یہ فیصلہ وائٹ ہاؤس کے کسی دباؤ کا نتیجہ نہیں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں