اسلام آباد:وزیراعظم نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ نئے اعلان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی کی جائے گی۔ اس فیصلے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373 روپے سے کم ہو کر 299 روپے ہو جائے گی، جبکہ ڈیزل کی قیمت 378 روپے سے کم ہو کر 311 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت نے عوام کو بڑھتی مہنگائی سے بچانے اور معاشی دباؤ کم کرنے کے لیے یہ اہم فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات براہِ راست عوام تک پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اس فیصلے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں کمی آئے گی، جس کے نتیجے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی مثبت اثر پڑنے کی توقع ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ بڑی کمی عوام کے لیے ایک خوش آئند خبر ہے اور اس سے مہنگائی کی مجموعی شرح میں کمی آنے کا امکان بھی بڑھ گیا ہے۔
پٹرول 74 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں67 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ




