بجلی چوری کی روک تھام کیلئے میگا پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور:لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی چوری اور لائن لاسز کے باعث اربوں روپے کے مالی نقصان پر قابو پانے کے لیے بڑے پیمانے پر سمارٹ میٹرز کی تنصیب کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیپرا نے لیسکو کو ایک لاکھ سے زائد اے ایم آئی سمارٹ میٹرز نصب کرنے کا ہدف دیا ہے۔
یہ سمارٹ میٹرز بالخصوص ان فیڈرز پر لگائے جائیں گے جہاں لائن لاسز اور بجلی چوری کی شرح زیادہ ہے۔
منصوبے کے تحت تقریباً 1ارب 50کروڑ روپے کی لاگت سے سنگل فیز اور تھری فیز سمارٹ میٹرز نصب کیے جائیں گے۔ حکام نے رواں سال کے دوران نیپرا کی جانب سے مقرر کردہ اہداف مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔منصوبے کے مطابق ہائی لائن لاسز والے علاقوں میں 94ہزار 800سنگل فیز جبکہ بجلی چوری سے متاثرہ علاقوں میں 5ہزار 400تھری فیز سمارٹ میٹرز نصب کیے جائیں گے۔حکام کے مطابق اس اقدام سے بجلی چوری کی مثر نگرانی، نقصانات میں کمی اور بجلی کی تقسیم کے نظام میں شفافیت لانے میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں