پاکستان میں سمندر کنارے بہترین کوالٹی کی گیس کی پہلی کامیاب دریافت کا اعلان

کراچی : پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے ملکی تاریخ میں ایک بڑی پیشرفت حاصل کرتے ہوئے سمندر کے کنارے نئے ہائیڈرو کاربن پلے یعنی اعلیٰ معیار کی گیس کی پہلی کامیاب دریافت کا باقاعدہ اعلان کردیا۔
پی پی ایل کی جانب سے جاری کردہ رسمی اعلامیے کے مطابق یہ اہم اور منفرد دریافت ضلع سجاول سندھ میں واقع ان کے خود آپریٹ کردہ ’سرانی بلاک‘ کے دریافتی کنوئیں ’ڈولفن‘ سے حاصل ہوئی ہے، یہ دریافت لوئر انڈس بیسن میں جراسک دور کی تاریخی چلتن فارمیشن سے ہائیڈروکاربن حاصل ہونے کا پہلا کامیاب تجربہ ہے۔

کمپنی حکام نے بتایا کہ اس کامیاب دریافت نے خطے میں پیٹرولیم سسٹم کی فعال موجودگی کو ثابت کر دیا ہے، اس پیشرفت کے نتیجے میں خشکی کے دلدلی علاقوں سمیت اس سے ملحقہ کم گہرے سمندری توسیعی علاقوں میں تیل و گیس کی تلاش اور ایکسپلوریشن کا ایک بالکل نیا باب کھل گیا، جس سے آنے والے دنوں میں ملک میں توانائی کے درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں بڑی مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں