آکسفرڈ :قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کی موجودگی اور ایرانی حملوں کے تعلق سے متعلق سوال کے جواب میں عمان کی مثال دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمان کو بھی حملوں کا سامنا کرنا پڑا، حالانکہ وہاں مستقل امریکی فوجی اڈے موجود نہیں۔ یہ جواب برطانیہ کی آکسفرڈ یونین میں ہونے والی گفتگو کے دوران دیا گیا، جس کا ایک حصہ سوشل میڈیا پر دوبارہ توجہ حاصل کر رہا ہے۔
بین الاقوامی امور کی ویب سائٹ کلیش رپورٹ کی 16 نومبر کی رپورٹ کے مطابق 6 نومبر کو آکسفرڈ یونین میں ایک شخص نے قطری وزیراعظم سے سوال کیا کہ ایران نے پاکستان پر حملہ نہیں کیا، جبکہ مشرق وسطیٰ کے دوسرے ممالک حملوں کی زد میں آئے۔
کیا اس صورتحال سے یہ بحث ضروری نہیں ہوجاتی کہ خطے میں امریکی فوجی اڈے نہیں ہونے چاہئیں؟ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے جواب میں کہا کہ عمان پر بھی حملہ ہوا ہے اور وہاں امریکی فوجی اڈے نہیں ہیں۔
انہوں نے اس دلیل سے اختلاف کیا کہ کسی ملک میں امریکی فوجی موجودگی ہی اس پر حملے کی واحد وجہ یا اس کا جواز ہوسکتی ہے۔
پاکستان کے ذکر پر قطری وزیراعظم کا جواب
سوال میں پاکستان کا نام اس مثال کے طور پر لیا گیا تھا کہ وہ ایرانی حملوں کی اس نوعیت سے محفوظ رہا جس کا سامنا متعدد خلیجی ممالک کو کرنا پڑا۔
تاہم قطری وزیراعظم نے پاکستان کے بارے میں کسی خصوصی سکیورٹی انتظام، خفیہ معاہدے یا ایران کے فیصلے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی۔ انہوں نے اپنی بات واضح کرنے کے لیے عمان کا حوالہ دیا، جہاں مستقل امریکی فوجی اڈہ نہ ہونے کے باوجود حملوں کی اطلاعات سامنے آچکی ہیں۔ قطری وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ کسی ملک پر حملہ اس کی خودمختاری پر حملہ ہوتا ہے اور اسے امریکی فوجی موجودگی کی بنیاد پر جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔
ان کے مطابق قطر، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت خطے کے ممالک میں موجود فوجی تنصیبات متعلقہ میزبان ریاستوں کی خودمختاری کے دائرے میں آتی ہیں، خواہ وہاں غیرملکی افواج بھی تعینات ہوں۔
Q: Pakistan was not attacked by Iran, yet other states in the Middle East were attacked. Does that show that there is a need for a debate about having no U.S. bases in the region?
Qatar’s PM: Oman was attacked, and they don’t have U.S. military bases. https://t.co/INRmedAMVz
— Clash Report (@clashreport) November 15, 2026




