تحریک انصاف کا پیپلزپارٹی سے اتحاد کیلئے 3 شرائط کا اعلان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما معروف قانون دان سینیٹر بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نئے صوبوں کے قیام کے حق میں ہے اور اس حوالے سے ریفرنڈم کی حمایت کرتی ہے، تاہم 28 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ اور صوبوں سے متعلق معاملات سامنے آنے کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
اس ضمن میں اپنی گفتگو کے دوران بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ جب 28 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آئے گا تو اسے دیکھ کر فیصلہ کریں گے، صوبوں کے حوالے سے جب چیزیں سامنے آئیں گی تو پھر دیکھا جائے گا، تاہم تحریک انصاف نئے صوبوں کے حق میں ہے اور صوبوں کے قیام سے متعلق ریفرنڈم کی حمایت کرتی ہے، ریفرنڈم کے بعد صوبے بنانے کا طریقہ کار طے ہونا چاہیئے۔
پنجاب میں حکومتی معاملات اور بدعنوانی سے جڑے بیانات کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء نے کہا کہ پنجاب میں کرپشن کے حوالے سے وزیر خود بیان دے رہے ہیں جو بڑی باتیں ہیں، کرپشن کے الزامات اپوزیشن لگائے تو وہ اور بات ہے، مگر حکومتی وزیر الزامات عائد کر رہے ہیں، جس کے پیش نظر پنجاب میں حکومت کی عمارت خطرے میں نظر آ رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں