سونیا حسین کو اپنی آنے والی فلموں کا انتظار

اداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ مجھے اپنی آنے والی فلموں کا انتظار ہے کیونکہ میں اپنی کارکردگی کو جانچنا چاہتی ہوں ،

امید ہے میری پرفارمنس شائقین کو پسند آئے گی ۔ میڈیا سے گفتگو میں سونیا حسین نے کہاکہ بھارتی فلموں کی بندش سے ملکی فلم انڈسٹری کو اپنے قدم جمانے کا موقع ملا ہے ، بھارتی فلم کی آفر موجود ہے ، اپنے جاری ملکی ڈراموں کو دیکھتے ہوئے کوئی فیصلہ کروں گی، یہ آفر میرے مستقبل کیلئے اچھی ہے تاہم پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارتی فلموں کی آفرز پرسنجیدگی سے غور کرنا چھوڑ دیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں