مہوش حیات کی ’’تمغہ امتیاز‘‘ کیساتھ پہلی تصویر

اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر ‘’’تمغہ امتیاز‘‘ کیساتھ اپنی پہلی تصویر جاری کردی۔
کراچی(شوبز ڈیسک) جس میں وہ سبز رنگ کے لباس میں نظر آرہی ہیں اور انہوں نے اپنی شرٹ پر قومی پرچم کا بیج اور تمغہ امتیاز لگا ہوا ہے ۔اداکارہ مہوش حیات نے تصویر شیئر کرنے کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ وہ تمغہ امتیاز کے ساتھ گھر واپس آگئی ہیں اور انہوں نے اس اعزاز کو اپنے دل سے لگایا ہوا ہے جس پر انہیں بہت فخر ہے ۔ اداکارہ مہوش حیات کئی مشہور فلموں میں کام کرچکی ہیں جن میں پنجاب نہیں جاؤں گی اور لوڈ ویڈنگ بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں