بالی ووڈ اداکارہ جیا پردا بی جے پی میں شامل

رام پور بالی ووڈ کی ماضی کی اداکارہ جیا پردا نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ ممکنہ طور پر جیا پردا کو سماج وادی پارٹی کے مسلمان امیدوار اعظم خان کے مقابلے میں الیکشن کا ٹکٹ جاری کیا جاسکتا ہے۔

جیا پردا نے منگل کو بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بی جے پی انہیں اعظم خان کے مقابلے میں الیکشن لڑائے گی۔ بی جے پی میں شمولیت کے موقع پر جیا پردا نے کہا کہ وہ وزیر اعظم مودی کے ویژن پر کام کریں گی، ’ یہ میرے لیے خوش قسمتی کی بات ہے کہ مجھے مودی کی قیادت میں کام کرنے کا موقع مل رہ اہے، میں اپنی پوری زندگی بی جے پی کیلئے کام کروں گی‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں