شیریں مزاری کا مہوش حیات کے حق میں ٹوئٹ

نامورپاکستانی اداکارہ مہوش حیات کو تمغہ امتیازسے نوازے جانے کے باوجود ابھی تک یہ معاملہ سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے اور ان پر تنقید کرنے والے اب بھی اس بات پر شدید غصے میں ہیں کہ مہوش حیات کو پاکستان کی کون سی خدمات انجام دینے کے لیے تمغہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔

جہاں مہوش حیات پر تنقید کرنے والوں کی کمی نہیں وہیں ان کے حق میں آوازیں اٹھانے والے بھی بہت ہیں۔ حال ہی میں انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے مہوش حیات پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں بیمار اور خراب ذہنیت کے افراد قرار دے دیا۔

admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے